یمن اردو: یمنی چینل المسیرہ اور یمن پریس ایجنسی نے پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی رات سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت ایک بار پھر رک گئی۔

سات طیارے اتر نہ سکے

المسیرہ کے مطابق ہوائی اڈے پر فضائی آمد و رفت بند ہونے کے باعث تقریباً سات طیارے دمام کی فضا میں پھنسے رہے اور اتر نہ سکے۔

مزید پڑھیں: یمن کی تازہ ترین خبریں

سعودی جارحیت کا جواب

یمنی مسلح افواج نے 29 اکتوبر کو سعودی جارحیت اور یمنی عورتوں اور بچوں کے قتلِ عام کے جواب میں چھ کارروائیوں کا اعلان کیا تھا، جن میں دمام کا شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی شامل تھا۔

المسیرہ نے ہفتے کی رات ایک رپورٹ بھی نشر کی، جس کے مطابق یمنی افواج نے اکتوبر کے مہینے میں سعودی عرب کے اندر 70 کارروائیاں کیں۔

یمنی مسلح افواج کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں صنعاء اور کئی صوبوں پر 66 حملے کیے، جن میں عورتوں اور بچوں سمیت کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ذریعہ: المسیرہ، یمن پریس ایجنسی، یمنی مسلح افواج