یمن اردو: سعودی عرب میں ہونے والا ایشیائی فٹبال کپ 2027 تقریباً ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب میں بدامنی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن نے منگل کو باقاعدہ اعلان میں بتایا کہ یہ مقابلے پہلے 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک ہونے تھے، مگر اب یہ 23 دسمبر 2027 سے 21 جنوری 2028 تک ہوں گے۔ لبنانی چینل المیادین اور ایرانی خبر رساں ادارے مہر نے بھی اس اعلان کی خبر دی ہے۔ مقابلے اب بھی سعودی عرب ہی میں رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یمنی ڈرون حملوں سے دمام ہوائی اڈے پر پروازیں رک گئیں، ترجمان یمنی مسلح افواج یحییٰ سریع

یہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے جواب میں یمنی مسلح افواج سعودی عرب کے اندر ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ترجمان یمنی مسلح افواج یحییٰ سریع نے پیر کو بتایا تھا کہ دمام ہوائی اڈے اور جازان میں فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ ریاض اور جنوبی سعودی شہروں میں بھی دھماکوں کی خبریں آئیں۔ یمنی فوجی ذرائع پہلے ہی دنیا کی فضائی کمپنیوں کو خبردار کر چکے ہیں کہ وہ مکہ اور مدینہ کے سوا سعودی فضا استعمال نہ کریں۔

ترجمان حکومت صنعاء عمر البخیتی پیر کو کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب کے لیے واحد راستہ یہ ہے کہ وہ دیر ہونے سے پہلے یمن سے نکل جائے۔ اب ایک بڑے بین الاقوامی کھیل مقابلے کا ملتوی ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ یمن پر جنگ کا بوجھ خود سعودی عرب پر بھی پڑ رہا ہے۔

ذریعہ: فارس نیوز ایجنسی، المیادین، مہر نیوز ایجنسی